10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی رینجرز: سائبر کرائم میں ملوث گروہ گرفتار


پاکستان

02/Jan/2019

News Viewed 1688 times

رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا, شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا, زرائع کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کے لیے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو ادا کیے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے غائب ہوگئے تھے۔

اب یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض دے گا


رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں